کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟
برطانیہ میں قائم تنظیم ’سیریئن آبزرویٹری فار ہیومین رائٹس‘ نے کہا ہے ہلاکتوں کی تعداد 100 سے زائد ہے۔
شام کے دو ساحلی شہروں میں پیر کو ہونے والے متعدد دھماکوں میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
شدت پسند تنظیم ’داعشں‘ نے جلبہ اور تارطوس شہروں میں ہونے والے ان بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
0px;">جن علاقوں میں یہ دھماکے ہوئے وہ صدر بشارالاسد کی حکومت کے حامیوں کے گڑھ تصور کیے جاتے ہیں۔
برطانیہ میں قائم تنظیم ’سیریئن آبزرویٹری فار ہیومین رائٹس‘ نے کہا ہے ہلاکتوں کی تعداد 100 سے زائد ہے۔
تنظیم کے مطابق سات دھماکوں میں سے کم از کم دو خودکش بم حملے تھے، جن میں سے چار لاذقیہ کے شہر جبلہ میں جب کہ تین تارطوس کے علاقے میں ہوئے۔
’سیریئن آبزرویٹری فار ہیومین رائٹس‘ کے مطابق دونوں ہی علاقوں میں ہلاکتیں ہوئیں تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ کس شہر میں کتنے افراد مارے گئے۔
شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق جبلہ میں ایک دھماکا سرکاری اسپتال کے قریب ہوا جب کہ تارطوس میں ایک دھماکا رہائشی علاقے میں کیا گیا۔